سوات : اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سوات کے سیاحتی مقامات گبین جبہ اور کالام میں سرسبز سوات اور موسمیاتی تغیرات کے اثرات کم کرنے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ابتدائی طور پر 600 سے زائد پودے لگائے گئے۔،فصیلات کے مطابق اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائرایکٹر جنرل آصف شہاب کی یدایت پر ڈپٹی ڈائرایکٹر سردارزیب خان نے سوات کے سیاحتی مقامات گبین جبہ اور کالام میں پودے لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، شجر کاری مہم کے پہلے مرحلے میں 600 سے زائد پودے لگائے گئے جن میں آلوچہ، خوبانی، شہتوت کے پھلدار اور میوہ دار پودوں سمیت دیار کے پودے شامل ہیں۔ڈی جی اپر سوات نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات میں ہریالی بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ سیاحت کی ترقی کے ساتھ ساتھ قدرتی حسن کو برقرار رکھا جا سکے اور سوات کی حسین وادیاں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بھی محفوظ ہوسکیں۔