موجودہ حکمرانوں کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا حکمران انتشار کے بہانے الیکشن سے نکلنا چاہتے ہیں، نگراں حکومت کا کام ہی انتخابات کرانا ہے، یہ کیسے روک سکتے ہیں۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایسا لگ رہا ہے حکومت الیکشن نہیں کرانا چاہتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر ہے یہ کسی بڑی شخصیت کا قتل کروا دیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں میں نااہل ہوں یا جیل چلا جاؤں اور یہ الیکشن جیت جائیں، یہ چاہتے ہیں میں انتخابی مہم نہ چلاؤں، یہ کپتان کے بغیر میچ کھیلنا چاہتے ہیں۔

پرویز الٰہی کو پارٹی عہدہ دینے کے سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ پرویز الٰہی مشکل وقت میں ہمارے ساتھ رہے، عزت دینے کے لیے پارٹی عہدہ دیا۔