اکستان تحریک انصاف نے لاہور میں دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر بابراعوان نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے ، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیرقانونی ہے ،الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔

بابراعوان کا الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاتھا کہ سپریم کورٹ نے 90 دنوں میں انتخابات کا حکم دیا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات ممکن بنانے کیلئے اقدامات کرے، نگران حکومت انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے، ان کاکہناتھا کہ پہلی ریلی میں ظل شاہ کی موت کا واقعہ ہوا،ظل شاہ اور ارشد شریف کی موت میں ایک ہی طریقہ واردات استعمال ہوا،لاہور ہائیکورٹ کا تمسخر اڑایاجارہاہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،عمران خان نے آج ریلی کا اعلان کیا،ریلی کے روٹ کا پی ایس ایل سے کوئی تعلق نہیں،ریلی 7 بجے ختم ہوجائے گی، آج 2 جگہ میچ ہورہاہے ، پنڈی اور لاہور،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ نہیں ،ان کاکہناتھا کہ ملتان اور کراچی میں بھی میچز ہوئے، وہاں دفعہ 144 نہیں تھا، یہ غیر پارلیمانی ، غیرجمہوری اور غیر آئینی عمل ہے ، اس لئے ہم نے آج پٹیشن دائر کی ہے ۔