اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر ملک مخالف مہم چلانیوالوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے بیرون ملک پاکستانیوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک مخالف مہم چلانیوالوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔

ذرائع ایف آئی اے نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ریڈ نوٹسز جاری کئے جائیں گے، انٹرپول اور متعلقہ سفارتخانےریڈ نوٹس کے حوالے سے معاونت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے منفی پروپیگنڈا کرنا پیکا ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔