اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج آئی ایم ایف کیساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی ایم ایف کیساتھ اسٹینڈ بائی معاہدےسےمتعلق کابینہ کواعتمادمیں لیا جائے گا۔

ایچ ای سی ترمیمی بل اور اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانےکامنصوبہ بھی کابینہ اجلاس میں زیر غور آئے گا جبکہ افغان مہاجرین کےپاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ کےاجلاس میں قومی اسپورٹس کی 5سالہ پالیسی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔