اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو 9 بڑی یقین دہانیاں کرا دیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہوا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹرآف انٹینٹ کی کاپی بھجوا دی جس پر وزیرخزانہ اور گورنراسٹیٹ بینک کے دستخط موجود ہیں۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 9 بڑی یقین دہانیاں کروائی ہیں جس کے مطابق پاکستان 9 ماہ کےدوران کوئی نئی

  • ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں دے گا۔
  • پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائی جائے گی۔
  • حکومت پاکستان مالی نظم و ضبط پر عمل درآمد کرے گی۔
  • توانائی کی اصلاحات پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔
  • ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائےگا۔
  • تجارت پرپابندیاں بھی ختم کی جائیں گی۔
  • پاکستان قرض دینے والے دوست ممالک اور اداروں کی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کروائےگا۔
  • پاکستان کی آئی ایم ایف کو اپنے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی یقین دہانی۔
  • پاکستان کی آئی ایم ایف کوسرکاری اداروں میں اصلاحات کی بھی یقین دہانی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف 12 جولائی کو پاکستان کے لیٹر آف انٹینٹ قرض کی درخواست پر غور کرے گا۔ آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری کے3، 4 دن بعد پاکستان کوایک ارب ڈالرکی قسط مل جائے گی۔ پاکستان کودی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرہو گا۔