انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈاپور اور ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ناصر محمود ستی کے ویژن ”منشیات سے پاک معاشرہ” کے عزم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ روشن خان نے ہمراہ اے ایس ائی ہادی خان اور دیگر پولیس نفری دوران موبائل گشت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کاشف خان ولد حسن زیب ساکن شین خوازہ خیلہ کے قبضہ سے 1057 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔