ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کا ڈی آر سی ممبران سے ملاقات
ڈی آر سی میں عوامی تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی
اس موقع پر ڈی آر سی چارسدہ کے چئیرمین (ر) میجر نعیم جان اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
ڈی آر سی ممبران فریقین کی باہمی رضا مندی اور میرٹ وانصاف پر مبنی فیصلہ دیں،ڈی پی او چارسدہ محمد عارف

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے ڈی آر سی ممبران کے ساتھ آفس میں ملاقات کی۔اس دوران ڈی پی اوچارسدہ نے ڈی آر سی میں عوام کے مابین مختلف تنازعات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرانے کی ہدایات جاری کیےڈی آر سی چیئرمین میجر نعیم جان نے ڈی پی اوچارسدہ کو ڈی آر سی میں مظلوم وغریب عوام کے مابین تنازعات کو حل کرانے کی ثمرات کے بارے میں تفصیل بیان کیا گیااور کہا کہ روزمرہ کے حساب سے ہمارے ڈی آر سی ممبران مختلف قسم کے تنازعات حل کرانے میں کوشاں ہیں،جو کم دورانیے میں بیشتر مسائل کو حل بھی کراچکی ہے

ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے ڈی آر سی ممبران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی ایک بہت ہی شفاف اور انصاف کے تقاضوں پر مکمل کاربند رہنے والا ایک فعال ادارہ ہے جو کہ عوام کو درپیش روز مرہ کے مسائل ، جائیداد، لین دین کےگھریلو وغیرہ کے تنازعات کے حل کیلئے کسی آنے والے بڑے نقصان سے بچانے کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو کسی بھی تعریف کے محتاج نہیں۔