نو تعینات ایس پیز مظلوم عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار کرینگے، آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے ترقی پانے والے ایس پیز کو بیجز لگا کر مبارک باد دی  تفصیلات کے مطابق:  انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفترسے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی رینک سے ترقی پانے والے ایس پیز کو ملاکنڈ ڈویژن میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ، آج بروز جمعہ نو تعینات ایکٹنگ ایس پیز نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، آر پی او ملاکنڈ نے نو تعینات پولیس افسران کو بریفنگ دی اور کہا کہ تمام پولیس آفسران کو خالصتاً میریٹ کے بنیاد پر ملاکنڈ ریجن کے مختلف اضلاع میں ایس پی انوسٹی گیشن کے ذمہ داریوں کے ساتھ تعینات کئے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نو تعینات ایس پیز مظلوم عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور تفتیش کو بہترین طریقے سے منطقی انجام تک پہنچائینگے تاکہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور ظالم کو قرار واقعی سزا مل جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس پیز اپنے ماتحت پولیس افسران کے ساتھ میٹنگز کرکے پنڈنگ کیسز کو جلد از جلد نمٹائیں اور تفتیش کے طریقہ کار میں مزید بہتری لائے، بعد ازیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کو ایکٹنگ ایس پیز کے بیجز لگائیں اور اُن کو مبارکباد بھی دی ، ترقی پانے والوں میں اجمل خان، ظہور احمد ، عتیق الرحمان، نوید اقبال اور واحد خان شامل ہیں، اجمل خان کو ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ، ظہور احمد کو ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر، عتیق الرحمان کو ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن آپر دیر، نوید اقبال ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن باجوڑ اور واحد خان کو ریجنل فورنزک سائنس لیب لنڈاکے سوات تعینات کئے گئے۔