عوامی شکایت پر فوری ایکشن۔
ضلعی انتظامیہ سوات کو شکایات موصول ہو گئی تھی کہ دریائے سوات میں غیر قانونی مائننگ ہو رہی ہے۔
عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللّٰہ خان وزیر نے فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی۔
ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللّه خان وزیر کے خصوصی ہدایت اور اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی کمپلینٹ کے بناء پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I منیر خان حلیمزئی نے آج مینگورہ بائی پاس کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I منیر خان حلیمزئی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مائننگ کرنے والوں کی خلاف قانونی کارروائی کی۔

ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللّٰہ خان وزیر نے اس موقع پر کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ آگر کسی نے مائننگ کرنے کی کوشیش بھی کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔
ضلعی انتظامیہ سوات دریائے سوات کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔
ضلعی انتظامیہ سوات۔