لاسونہ تنظیم کے زیر اہتمام واٹر ایڈ پراجیکٹ کے اختتامی تقریب مدین میں منعقد ہوئی لاسونہ تنظیم برائے انسانی و قدرتی وسائل نے واٹر ایڈ پاکستان کے مالی تعاؤن سے تحصیل بحرین
ضلع سوات کے سیلاب زدہ گان کیلئے ایک پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچادیا۔ جس میں سیلاب سے متاثرہ چودہ آبنوشی سکیمیں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہزار خاندانوں میں ہائی جین اور ڈیگنیٹی کٹس تقسیم کئے گئے اور ساتھ ساتھ 130آگاہی نشست برائے صحت و صفائی کا انعقاد بھی کیا گیا۔پراجیکٹ کا اختتامی تقریب مدین میں منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین ریاض علی محسود اور محکمہ پبلک ہیلتھ کاSDOآشفاق اعظم کے علاوہ واٹر ایڈ پاکستان کا ایمرجنسی رسپانس منیجر اقبال شاہد اور لاسونہ تنظیم کا ایگزیکٹیوڈاریکٹر اعظم خان اور لاسانہ سٹاف کے علاوہ تحصیل بحرین کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں نے شرکت کی۔واٹر ایڈ پراجیکٹ کے بدولت متاثرین سیلاب کی گھر گھر میں پینے کے صاف پانی میسرہے جبکہ صحت و صفائی کے حوالے اگاہی بھی ائی۔