ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے سخت احکامات پر وومن پولیس سوات ان ایکشن سوات وومن پولیس کی گداگروں اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری متعدد گداگر اور پیشہ ور خواتین بھکاری گرفتارریجنل پولیس آفیسر جناب ناصر محمود ستی کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات پر ضلع بھرمیں پیشہ ور مقامی اور غیرمقامی بھکاریوں کی خلاف منظم اندازمیں اپریشن کا آغاز کرتے ہوئے وومن پولیس نے گداگر اور پیشہ ور بھکاریوں کے روپ میں عوام کو لوٹنے والے متعد د جرائم پیشہ خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او سوات نے عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سوات بھر اور خصوصاً مینگورہ شہر کے ہربازار، مارکیٹ،گلی کوچوں اور دیگر مقامات پر گداگر اور پیشہ ور بھکاری گھومتے پھرتے ہیں اور گھروں میں گھس کر چوریاں بھی کرتی ہیں، اہل علاقہ سے اپیل ہے کہ گداگروں کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ جلدازجلد عوام کو ان سے چھٹکارا دلائیں۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ گداگروں، بھکاریوں اور جرائم پیشہ عورتوں کی اطلاع ذیل نمبر دے کر سوات پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں۔