سابق ضلعی کونسلر ابن امین  جیل سے  رہا ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی کونسلر بنڑ طاہرآباد ابن امین جیل سے رہا ہو گئے۔ جیل سے رہا ہو نے کے بعد کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک کی بقاء اور نظام کی تبدیلی کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں  جمعرات کے روز پشاور ہائی کورٹ نے تین ایم پی او کے تحت گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی کونسلر بنڑ طاہرآباد مینگورہ کے  ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا ۔ ابن امین کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے شاندار استقبال دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں تمام کارکنوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت واحترام دے کر شاندار استقبال کیا۔