سوات: سوات لیویز کے صوبیدارمیجر امیر زمان خان کا کہنا ہے کہ کبل سی ٹی ڈی تھانہ سانحہ میں دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ سوات لیویز کے جوانوں نے بھی امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی خدمت میں پیش پیش رہی جسکے لئے وہ داد کے مستحق ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکار فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور آزمائش کی اس گھڑی میں سوات لیویز اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ لیویز فورس کی مستعدی اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں ضلعی انتیظامیہ کی جانب سے تعریفی سند سے بھی نوازا گیا ہے۔ تعریفی سند ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے صوبیدارمیجر امیر زمان خان کے حوالے کی۔