انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈاپور اور ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ناصر محمود ستی کے ویژن “جرائم سے پاک معاشرہ” کے عزم کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر تھانہ کانجو پولیس کی بڑی کارروائی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ 01 عدد اوساکا بیٹری، ایک عدد لیپ ٹاپ بمعہ چارجر اور 52 ہزار 150 روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق: مورخہ 2023-04-24 کو تھانہ کانجو کے حدود میں چوری کی واردات رونما ہوئی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ کانجو یار محمد خان نے ہمراہ پولیس ٹیم پیشہ ورانہ حکمت عملی کے زریعے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے واردات میں ملوث ملزمان یاسین ولد کرمے اور نعمت اللہ ولد خورشید ساکنان بحرین حال برہ بانڈئی تک رسائی حاصل کرکے مال مسروقہ 01 عدد اوساکا بیٹری، ایک عدد لیپ ٹاپ بمعہ چارجر، 52 ہزار 150 روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل از قسم ہائی سپیڈ سمیت گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔