ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گریڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 11 سے28جون 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح اٹھ بجے سے دوپہردو بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس درگئی اور 132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے بجلی کی فراہمی 11 سے28جون 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح اٹھ بجے سے دوپہردو بجے تک معطل رہے گی۔