سوات :جے آئی یوتھ باصلاحیت، بااخلاق اور باکردار نوجوانوں کی ملکی سطح پر صف اول کی تنطیم ہے،ان شاء اللہ پاکستان کامستقبل جے ائی یوتھ کے نوجوانوں کا ہے،اس وقت پاکستان میں فحاشی،بد عنوانی اور لاقانونیت کے خلاف جے آئی یوتھ کے نوجوان پورے پاکستان میں جد وجہد کر رہے ہیں،انشاء اللہ ایک نہ ایک دن جے آئی یوتھ کے نوجوان اس جدوجہد میں نہ صرف کامیاب ہوں گے بلکہ پورے ملک کے عوام کا فخر بنیں گے، جے آئی یوتھ کے نوجوانوں میں دوسرے سیاسی ورکروں کے خلاف جھوٹے پروپیگینڈے پھیلانے اورگالم گلوج کی روایت نہیں،دوسرے پارٹیوں کے نوجوان جماعت اسلامی یوتھ کے کردار سے متاثر ہوکر جوق درق جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں،جماعت اسلامی یوتھ کے دروازے ہر مکتبہئ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے کھلے ہیں،نوجوان جے آئی یوتھ میں شامل ہوکر معاشرے کے مسائل و مشکلات اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر صہیب الدین کاکاخیل نے جے آئی یوتھ سوات کے ضلعی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا جے آئی یوتھ کے نوجوان جماعت اسلامی پاکستان کے جھنڈے تلے منظم ہیں،جے آئی یوتھ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کا گلدستہ ہے،پاکستان کا روشن مستقبل جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے،جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان ملک کو مشکلات کے دلدل سے نکال کر خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتے ہیں۔انہوں نے پورے ملک کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آیئے اس منظم تنظیم میں شامل ہوکر ہمارا دست وبازو بنئیں پاکستان کی خاطر،اسلام کی خاطراور اپنے روشن مستقبل کی خاطر۔ اجلاس سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق،ضلعی صدر حافظ محمد یحیٰ،نائب امیر ضلع اختر علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔