انگلینڈ میں مقیم برہ درش خیلہ کے رہائشی اعجاز احمد نے سوات میں (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ) سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے قیمتی جانی نقصان پر بھی افسوس کرتے ہوئے اس قسم کے دھماکوں کو ملک و قوم کےلیے زہر قاتل قرار دیا ہے۔ انہوں نے قوم کو متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اتفاق و اتحاد ہی سے دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملاسکتے ہیں۔
اعجاز احمد