چارباغ کے احتجاجی مظاہرے سے سابقہ ایس پی نو ید خان نے کہا کہ محکمہ  پولیس میں پولیس اہلکاروں کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے، نفسیاتی اور ذہنی مریضوں اورمنشیات،کے عادی افراد کو محکمہ پولیس سے برخاست کیا جائے مظاہرے حیدر علی خان ایڈوکیٹ، افتاب خان،ہلال دانش اور مقتو لہ عائشہ کے والد عابد نے خطاب کیا اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر ی  وہ معصوم بچیاں جو ظالم قاتل کی گو لیوں سے زخمی ہو گئ تھیں مقتولہ شہید 5 سالہ عائشہ کے والد  نےمظاہرین کو رلا دیا اور کہاکہ کاش کب یہ جہنم کی زندگی ختم ہو گی اج میں رو رہا ہوں کل تم سب روگےبیدار ہو جاو اور  جاگ جاو ورنہ تم سب کے بچے خون میں نہلاے جایں گے