سکول وین پر فائرنگ، انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات گنڈاپور کا سخت نوٹس ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر سیدو شریف ہسپتال کا دورہ کیا۔ ترجمان سوات پولیس جہاں انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کی سیدوشریف ہسپتال میں عیادت کی۔ ترجمان سوات پولیس
ار پی او ملاکنڈ نے ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج بچوں کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ترجمان سوات پولیس منگلور نجی سکول فائرنگ میں 7 بچیا ں زخمی اور ایک بچی شہید ہوئی ہے۔سوات فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے گرفتار پولیس کانسٹیبل سے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کر رہی ہے اور انصاف کی تقاضے پوری کئے جائینگے