مرغزار میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے،گرفتار ملزمان کو نشانِ عبرت بنانے کیلئے کھڑی سے کھڑی سزا دی جائے،انتظامیہ فوری طور پر فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں، انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے ملک بھر میں قتل وغارت کے اندوہناک واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،آئے روز پورے صوبے اور خصوصاً سوا ت میں کوئی نہ کوئی اندھے قتل کا نشانہ بن جاتاہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی دفتر سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہا ں قانون سب کیلئے ایک نہیں بلکہ امیروں،پولیس،وکلاء اور عام شہریوں کیلئے الگ الگ قانون ہے،اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کی بالادستی اور روزانہ کی بنیاد پر قتل وغارت کی واقعات میں کمی لاناچاہتے ہیں تو قانون کو سب کیلئے ایک کرنا ہوگاجس سے قانون کی بالادستی کی راہ ہموار ہوگی،قانون کے ایک کرنے سے امیر وغریب کا فرق ختم ہوگا،امیر وغریب کا فرق ختم کرنے سے تمام شہریوں کے دلوں میں قانون کا خوف ہوگا جس سے قتل و مقاتلے کے واقعات میں بے انتہا حد تک کمی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں مرغزار واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اب وقت ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکرسر عام کھڑی سے کھڑی سزا ددیکر دوسرے شہریوں کیلئے نشانِ عبرت بنایا جائے۔