دوران سروس وفات ہونے والے اور میڈکل بورڈ کے ذریعے ریٹائرمنٹ لینے والے پولیس اہلکاران کے بچوں کو خالصتاً میرٹ کے بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا، آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی ٹیسٹ پاس کرنے اور دیگر لوازمات پر پورا اُترنے والے پولیس اہلکاران کے بچوں کو جونئیر کلرک کے پوسٹ پر بھرتی کیا جائے گا، آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق جو اہلکاران دوران سروس وفات ہو جائیں یا میڈیکل بورڈ کے ذریعے نوکری سے ریٹائرڈ ہو جائے تو اُن کے بچے جو بحیثیت جونئیر کلرک محکمہ پولیس میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں اور تعلیمی لحاظ سے جونئیر کلرک پوسٹ کے لئے پورا اُترتے ہیں تو اُن کو جونئیر کلرک کے پوسٹ پر تعینات کیا جائے گا، اسی اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ سیدو شریف میں پولیس ملازمین جو دوران سروس وفات پا چکے ہو یا میڈکل پر ریٹائرڈ ہو چکے ہواُن کے بچوں کے لئے ٹائیپنگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، ٹائپنگ ٹیسٹ کے لئے باقاعدہ طور پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے سربراہی میں ایک ٹیم بنائی تھی جس میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی پی او بونیر شاہ حسن، ڈی ایس پی لیگل سوات نعیم حسین،آفس سپرنٹنڈنٹ امجد علی خان، اسسٹنٹ حضرت حسین، جونئیر کلرک محمد اسلم اور ریجنل پولیس آفس کے کمپیوٹر سیل سٹاف بھی شامل تھے۔ٹائپنگ ٹیسٹ کے لئے ملاکنڈ ریجن کے مختلف اضلاع سے 51جوانوں نے شرکت کی،ضلع سوات سے 15، بونیر سے 03، شانگلہ سے 03، دیر لوئر سے 10، دیر آپر سے 02، باجوڑ سے 02، چترال لوئر سے 11 چترال آپر02اور ملاکنڈ ایف آر پی کے 03جوانوں نے جونئیر کلرک بھرتی کے لئے اُمیداروشامل تھے۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی ٹائپنگ ٹیسٹ کا جائزہ لینے کے لئے امتحانی حال میں موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک خاندان کے مانند ہیں، دوران سروس وفات ہونے والے پولیس اہلکاران اور میڈیکل بورڈ کے ذریعے ریٹائرڈ پولیس اہلکاران کے فیملیزکے ساتھ محکمہ پولیس شانہ بشانہ کھڑے رہینگے، انہوں نے مزید کہا کہ دوران سروس وفات ہونے والے اور میڈیکل بورڈ کے ذریعے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو خالصتاً میرٹ کے بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا، ٹیسٹ میں شریک پولیس جوانوں کے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن کے امن وامان کے بحالی و برقراری میں آپ لوگوں کے والدین نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھاجس کے وجہ سے آج پورے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کا فضا قائم و دائم ہیں اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ آپ لوگ بھی اپنے محنت کے ذریعے ٹیسٹ پاس کرکے محکمہ پولیس اور پورے ملاکنڈ ڈویژن کے امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔