سوات:پولیس افسران تھانہ جات میں سائلین کے ساتھ اچھا رویہ اپنائے،عوام کے تحفظ کےساتھ ساتھ پولیس اسٹیشن کی سیکیورٹی کا بھی نہایت خیال رکھیں۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور

تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور نے امن و امان کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پولیس اسٹیشن رحیم آباد کادورہ کیا، ڈی پی اوسوات نے پولیس اسٹیشن رحیم آباد کا ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور تھانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں جبکہ پولیس اسٹیشن میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈی پی او سوات نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تھانہ میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات یقینی بنائے،پولیس افسران تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے، انہوںنے محرر سٹاف کو حوالات میں بند ملزمان کو ممکنہ سہولیات دینے کی ہدایات بھی جاری کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے دوران ڈیوٹی الرٹ اور ایکٹیو رہنے پرایس ایچ او تھانہ رحیم آباد حیات خان، محرر تھانہ لیاقت علی اور مین گیٹ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاران امان علی نمبر 5364 اور عمر ذادہ نمبر 5088 کو توصیفی سرٹیفیکٹس دینے کا اعلان کیا۔