سوات پولیس کی بڑی کاروائی، مینگورہ بازار کے مختلف دکانوں میں جعلی /ملاوٹ شدہ سونا فروخت کرنے والے گروہ گرفتار، 2 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے برآمد،اس بارے میں ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان نے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل سٹی انور خان اور ایس ایچ او تھانہ مینگوہ حبیب سید خان میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ مینگورہ پولیس کو ملاوٹ شدہ سونا کی مختلف دکانوں میں عورتوں کی ایک گروپ کے طرف سے فروخت کر نے کی اطلاع ملی تھی، جہاں کچھ عورتیں ملاوٹ شدہ سونا جو کہ دیکھنے میں بلکل اوریجنل معلوم ہوتا تھا فروخت کر کے چلے جاتے تھے، بعد میں چیک کرنے پر معلوم ہوتا تھا کہ یہ ایک چو تھائی حصہ سونا اور باقی پیتل ہے، اس حوالے سے ایس ڈی پی او سٹی اور ایس ایچ او مینگورہ نے سرافہ بازارکے دکانداروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے مشکوک لوگ آئیں تو پولیس کو بروقت اطلاع دیں، اس سلسلے میں مورخہ 2023-03-21 کوایک مشکوک گروپ جس میں ایک مرد اور 2 عورتیں شامل ہیں جنہوں نے حیات خان جس کا عیسیٰ خیل محلہ میں جیولری کا دکان ہیکو 4 لاکھ 12 ہزار روپے لاگت کا سونا فروخت کیا تھا جس کی اطلاع پر تھانہ مینگورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی اور جدید طریقے سے کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان مسما ۃ(ا) زوجہ ناصر ساکن فیض آباد اور مسماۃ (ش) دختر حضرت ساکن طاہر آباد جو کہ سونے کے بھیجنے میں مہارت رکھتی تھی،اور مسمی جاوید ولد محمد صدیق حال شاہدرہ وتکے جو کہ مستقل لاہور کا رہائشی ہے جو کہ ملاوٹی سونا بنانے میں مہارت رکھتا ہے کو گرفتار کر کے جن کے قبضے سے 2 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے نقد برآمد کر لئے گئے ہیں۔جن سے تفتیش جاری ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
Subscribe
Login
0 Comments