ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے ضلع دیر بالا کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی پی او دیر آپر مشتاق احمد خان سمیت دیگر پولیس افسران نے آر پی او ملاکنڈ کا پرتپاک استقبال کیا،پولیس لائنز میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او ملاکنڈ کو سلامی پیش کی، آر پی او نے یاد گارِ شہدائے پولیس پر پھولوں کا گلدستہ رکھ کر شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،بعد ازیں آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پولیس لائنز میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی، کھلی کچہری میں علاقہ معزیزین، ڈی آر سی ممبران، سیاسی و سماجی شخصیات نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کو ضلع دیر بالا آمد پر خوش آمدید کہا اور آر پی او ملاکنڈ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے کھلی کچہری میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزیزین علاقہ، ڈی آر سی ممبران اور تمام سیاسی و سماجی شخصیات علاقے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں، ملاکنڈ ڈویژن کے امن و امان میں پولیس اور عوام کے قربانیاں شامل ہیں، گزشتہ کشیدہ حالات میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اور پولیس نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن و امان کو قائم کیا، ان کی قربانیوں کو کبھی بھی رائیگاں نہیں دیا جائے گا، انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس اور عوام ایک جسم کے مانند ہیں عوام کے تعاون سے علاقے سے جرائم کا خاتمہ ناممکن ہیں اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور منشیات جیسے لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ آنے والے نسلوں کو منشیات سے پاک معاشرہ کی فراہمی ممکن ہو۔ کھلی کچہری میں شریک شرکاء نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کو پولیس کے شانہ بشانہ رہ کر معاشرے سے سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کھڑے رہنے کا عزم کیا، بعد ازیں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پولیس لائن میں منعقدہ پولیس دربار میں شرکت کی، دربار میں شریک پولیس آفسران و جوانان درپیش مسئلے مسائل سے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کو آگاہ کیا، آر پی او نے موقع پر متعلقہ حکام کو جلد از جلد پولیس آفسران و جوانون کو درپیش مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے، ریجنل پولیس آفیسر نے دربار میں شریک پولیس افسران و جوانان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ویلفئیر پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ان کو درپیش مسئلے مسائل فوری طور پر حل کرینگے، محکمہ پولیس ایک خاندان کے مانند ہیں تمام پولیس افسران بلا جھجک اپنے مسائل مجھے پہنچاسکتے ہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ تمام پولیس افسران و جوانان تھانے میں آنے والے سائیلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے
پیش آئیں اور ان کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھا کر فوری طور پر ان کو درپیش مسئلہ حل کرنے کے پوری کوشش کریں، ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں، دوران ڈیوٹی موبائل فو ن کے استعمال سے اجتناب کریں، انہوں نے مزید کہا کہ بد عنوانی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، اگر کسی کے خلاف بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تو ان کے خلاف بھر پور محکمانہ کارروائی کیا جائے گا، اپنے تھانہ جات چوکیات ویگر پولیس تنصیبات کے صفائی کا خا ص خیال رکھیں، تمام پولیس افسران و جوانان علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بعد ازیں انہوں نیڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا کے دفتر میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا اور ضلع دیر اپر کے مجموعی کاکردگی کا جائزہ لیا، ڈی پی او اپر دیر مشتاق احمد خان نے ریجنل پولیس آفیسر کو ضلع دیر بالا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے میٹنگ شرکاء کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران تھانہ جات، چوکیات اور پولیس تنصیبات کے سیکورٹی آڈٹ کراکر تمام تھانہ جات چوکیات و دیگر پولیس تنصیبات کے سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں، ڈیوٹی کے دوران ہیلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور مجرم اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور ان کو کیفر کر دار تک پہنچائیں، تاکہ معاشرے میں دیر پا امن قائم و دائم ہو، بعد ازیں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے زیر تعمیر تھانہ گندیگار کا معائنہ کیا، ڈی پی او دیر بالا مشتاق احمد خان نے ریجنل پولیس آفیسر کو زیر تعمیر تھانہ گندیگار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آر پی او نے تھانہ گندیگار کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد بہتر طریقے سے تعمیراتی کام پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات جاری کئے۔