ریسکیو 1122 سوات کے جوانوں نے اونچے درخت سے 33 سالہ عمر رحیم کو ریسکیو کر لیاوالد کے مطابق عمر رحیم کو اچانک دورہ پڑنے کی بیماری ہے، وہ درخت اپنے بھیڑ بکریوں کے لئے پتے کاٹنے کے لئے چڑھا کہ اچانک درخت میں ہی دورہ پڑا جس کے بعد لواحقین نے ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع دیدی اور مٹہ سٹیشن سے ریسکیو کے جوان فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور میرگی کے بیمار شخص کو بحفاظت اونچے درخت سے اتار دیا۔