سوات پولیس کا عزم، جرائم اور منشیات سے پاک معاشرہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ جناب ناصر محمود ستی کے خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کلین اپ آپریشن جاری منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں۔* *ڈی پی او سوات سوات: سرچ آپریشن کے دوران تھانہ مینگورہ پولیس کی بڑی کاروائی، 341 لیٹر شراب (ٹرہ), 167 گرام ہیروئن، 80 گرام چرس، 09 عدد پستول سمیت 152 عدد کارتوس برآمد اور 2 مجرم اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی احکامات پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے سلسلے میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان کی نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے ہمراہ دیگر پولیس نفری دوران سرچ آپریشن تھانہ مینگورہ کے حدود میں مختلف جگہوں پر کاروائیاں کرتے ہوئے 341 لیٹر شراب (ٹرہ), 167 گرام ہیروئن، 80 گرام چرس، 09 عدد پستول اور 152 عدد کارتوس برآمد کرکے 2 مجرم اشتہاریوں سمیت تمام ملزمان حسب ضابطہ گرفتار کر لیے گئیں۔