ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈکسٹرٹ جیل سوات کا وزٹ تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فول پروف سیکیورٹی کیلئے مزید ہدایات جاری سیکیورٹی انتظامات کو سخت کرنے کے لئے ایلیٹ فورس تعینات تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈاپور اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ڈسٹرکت جیل سوات کا وزٹ کیا، اس موقع پر سپرینٹنڈنٹ جیل ایوب باچا، ایس پی الیٹ ساجد خان بھی موجود تھے, جہاں سپرینٹنڈنٹ جیل نے انکو تمام اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، جہاں انہوں نے سپرینٹنڈنٹ جیل کیہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے جیل کے اندرونی اور بیرونی تمام سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ اسکے بعد انہوں نے سیکیورٹی پر مامور عملہ سے ملاقات کرکے انکو تمام افراد کی پراپر چیکنگ کرنے, مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کرنے, ہائی الرٹ رہنے اور بدوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نیاہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلییہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنیپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں ڈی پی او سوات نے متعلقہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او اور رائیڈ ر سکواڈ کو روزانہ کے بنیاد پر جیل سکیورٹی چیک کرنے اور جیل سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے QRF سکواڈ کے تعیناتی کے بھی احکامات جاری کئے۔آخر میں انہوں نے متنبہ کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت یا لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔