ڈی پی او سوات نے جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں ٹوریسٹ پولیس سے بھی ملاقات کی اور انہیں ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش زیادہ تر ٹوریسٹ پر منحصر کرتا ہے اور ٹوریسٹ کے ہر قسم امداد کے لیے سوات کے مختلف سیاحتی مقامات پر ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ سوات آنے والے سیاحوں کے بہتر رہنمائی کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ ٹوریسٹ پولیس کا قیام چونکہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے مدد کرنا ہے، انہیں ہر قسم مدد فراہم کرنا ہے، آپ لوگوں نے 24 گھنٹے ٹوریسٹ سپاٹس پر موجود رہ کر سیاحوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنا ہے تاکہ ہمارے پولیس سے متاثر ہو کر ٹوریسٹ حضرات ایک اچھا پیغام لے کر جائے اور اپنے دیگر دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی سوات کے سیر و تفریح کے لیے آنے پر آمادہ کریں۔
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہم نے سیاحوں کے مدد اور ہر قسم تعاؤن کے لیے ٹوریسٹ پولیس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس کے نفری بھی تعینات کی ہیں تاکہ سیاحوں کے مدد کرنے میں کوئی تاخیر نہ ہو، انہوں نے کہا کہ اپ لوگوں نے سیاحوں کے مدد کے ساتھ ساتھ اپنے حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے، اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھنی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری مدد طلب کر کے اس سر سبز و شاداب وادی سوات کو امن کو گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ڈی پی او سوات نے سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کیلئے MTO کو مزید گاڑیاں فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے