مینگورہ کے علاقے وتکے گل آباد میں  لینڈ سلائیڈنگ 4بچے ملبے تلے دب گئے جس میں دو بچے جاں بحق ہو ئے اور 2 زخمی تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ وتکے گل آباد میں داود نا می شخص گھر بنانے کیلئے کھدائی کر رہا تھا جسکی وجہ سے لینڈ سلا ئیڈ نگ ہو ئے جس کے نتیجے میں دو بچے سبحان ولد حضرت علی،ملالہ دختر ثناء اللہ موقع پر جاں بحق ہو ئے اور دو بچے زین ولد رفیع اللہ، عاصم ولد اقبال شدید زخمی ہوئےاپریشن مکمل،تمام چار بچوں کو ریکور کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل و ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا،  ریسکیو1122 اہلکاروں نے چاروں بچوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیاڈاکٹروں نے دو بچوں کی جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ دو بچے زخمی ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ملبے تلے صرف چار بچے موجود تھے جن کو ریسکیو جوانوں نے ریکور کر دیا،