سنگوٹہ پبلک سکول سوات واقعہ صوبائی حکومت اور انسکپٹر جنرل اف پولیس نے سنگوٹہ سکول واقعہ کے تحقیقات کیلئے دو رکنی سنئیر افسران کی کمیٹی مقرر کی جس میں ایڈیشنل سیکٹری جوڈیشل جاوید محسود صاحب اور DIG انویسٹیگشن زیب اللّٰہ خان شامل ہےتحقیقاتی کمیٹی نے DPO افس سوات میں تمام پولیس افسران سے واقعے کے تمام تر حقائق کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی تحقیقاتی کمیٹی اور ڈی پی او سوات شفیع اللّٰہ خان گنڈاپور نے سنگوٹہ پبلک سکول کے پرنسپل اور دیگر عملے سے ملاقات کی تحقیقاتی کمیٹی اور ڈی پی او سوات نے ہمراہ سکول پرنسپل اور دیگر عملے نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیاتحقیقاتی کمیٹی نے ضرر رسیدہ بس کا بھی جائزہ لیا-تحقیقاتی کمیٹی نے علاقہ مشران جرگہ سے بھی تفصیلی ملاقات کی اور ان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی اور مشران جرگہ کو اب تک کی گئی کاروائی پر اگاہ کیا۔تحقیقاتی کمیٹی اور ڈی پی او سوات شفیع اللّٰہ خان نے شہید ہونے والے بچی کے گھر فاتح خوانی کی او متعلقہ واقع کے حوالے سے انصاف کی ہر صورت فراہمی کی یقین دہانی کی صوبائی گورنمنٹ اور IGP خیبر پختونخواہ نے واضح احکامات کی کہ سنگوٹہ پبلک سکول کے واقعے میں ملوث قاتل کو کیفر کردار تک پہنچا کر انصاف کے تقاضے پورے کرکے اس کیس کو ایک مثال بنایا جائے