سادات سماجی تحریک تحصیل کبل کے صدر میاں جہانزیب نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کا مقصد عوام اور برادری کی خدمت اور حقوق کا حصول ہے اس وجہ برادری کے لوگ ہماری تنظیم میں دلچسپی لے رہے ہیں ،ظالم ک ہاتھ روکنا اور مظلوم کی داد رسی کرنا ہمارا منشور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کبل کے علاقہ برہ سمئ میں سید احمد شاہ باچا کے ہجرے میں گریند جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سادات سماجی تحریک کے ڈویژن پریس سیکرٹری سید اصلاح الدین ہاشمی۔سید شاہ حسین ،شالیار باچا، سلیم شاہ، سجاد باچا،نثار علی باچا ایڈووکیٹ، اجمل شاہ ۔فراموز باچا،ڈکٹر سردار علی ،۔محمد عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔،صدر میاں جہانزیب نے مزید کہا کہ سادات سماجی تحریک ایک ملک گیر تنظیم ہے جس کے کوئ سیاسی عزائم نہیں،تمام اضلاع اور تحصیلوں میں تنظیمیں قائم ہیں ، تمام شعبوں میں ہماری برادری کے لوگ اہم عہدوں پر فائز ہیں اور وہ برادری کے تمام جائز مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہت نیک عزائم ہیں اس لئے ہمارا قافلہ آئے روز بڑھ رہاہے تحصیل کبل میں سیدان اور میاں گان برادری کے تمام لوگوں کو سادات سماجی تحریک میں شامل کررہے ہیں جس کے لئے جرگوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔برادری کے لوگ ہمارے مقصد اور پروگرام سے مکمل اتفاق کررہے ہیں جو نیک شگون ہے اس موقع پر برادری کے عمائدین نے صدر میاں جہانزیب اور کابینہ تمام اراکین سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائ جبکہ متفقہ طور پر ڈاکٹر سردار علی کو سادات سماجی تحریک تحصیل کبل کےلئے نائب صدر اورمحمد عالم کو تحصیل کبل کےلئے جائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا