ماہ رمضان کا آخر ی عشرہ ملاکنڈ ڈویژن بھر کے لئے سیکورٹی پلان جاری ڈویژن بھر میںمعمول سے زائد ہزاروں پولیس اہلکار ان آخری عشرہ میں سیکورٹی ڈیوٹیاں سر انجام دینگے، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمودستی انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواآختر حیات خان کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈناصر محمود ستی نے ڈویژن بھر کے تمام ڈی پی اوز کو ماہ رمضان کی آخری عشرہ کے لئے تمام اضلاع میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے، آر پی او ملاکنڈ نے ڈویژن بھر کے تمام شاہراہوں، مارکیٹیوں اور رش والے مقامات پر پولیس تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس گشت بڑھانے کے بھی احکامات جاری کئے، ڈویژن بھر کے ٹریفک کو منظم رکھنے کیلئے بھی ٹریفک وارڈن اہلکاران تعینات کئے گئے۔ماہ رمضان کے آخری عشرے کے لئے ریجنل پولیس آفسر ناصر محمود ستی نے تمام ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام مساجدوں، شاہراہوں، شاپنگ مالز، اور رش والے مقامات پر معمول سے زیادہ پولیس افسران و اہلکاران تعینات کرکے سیکورٹی کو مزید سخت بنایا جائے اور مشکوک فرد/افراد پر کھڑی نظر رکھی جائے، عید الفطر کے شاپنگ کے باعث ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹریفک وارڈن پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ کسی کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ ہواور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے داخلی و خارجی چیک پوسٹوں ، لنک روڈز، مین شاہراہوں پر چیکنگ کو مزید سخت بنانے کے ساتھ ساتھ پولیس گشت بڑھایا جائے، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ، جرائم پیشہ افراد ، سماج دشمن عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ملاکنڈ ڈویژن سے منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کا صفایا کیا جا سکے تاکہ آنے والے نسلوں کو منشیات جیسے ناسور سے پاک معاشرہ فراہم کیا جاسکے ، منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف جاری جنگ میں عوام بھی اپنا کردارادا کریں اور متعلقہ پولیس افسران کو اطلاع دیں۔