ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں آج پولیو ڈیوٹی پر جانے سے قبل تمام ایس ایچ اوز اور محرران نے سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران کہ مہم کے دوران الرٹ رہے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کریں اور اپنیو اپنی ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت قابل قبول نہیں ہوگی بصورت دیگر پولیس اہلکار کے ساتھ محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔تمام جوانان اپنی ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔ سرکل ایس ڈی پی اوز بھی اپنے اپنے علاقہ میں مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کے دورے کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔