انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ اختر حیات گنڈاپور اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کی خصوصی ہدایات پر سوات میں آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز،مہم کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات, 3200 سے زیاد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات،تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور کے نگرانی میں آج سے ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز ہو چکا ہیں، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے مخفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔پولیو مہم کی بخیریت تکمیل کیلئے 3200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں، جبکہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ اختیار میں انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کا وقتا فوقتاً جائزہ بھی لینگے۔