)ریسکیو 1122 سوات/ ماہانا کارکردگی رپورٹ ریسکیو 1122 سوات نے مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر 885 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئےریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 885 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 722 ہیں اس کے علاوہ 107 ٹریفک حادثات ، 9 آتشزدگیاں، 11 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 2 پانی میں ڈوبنے کے واقعات ، ایک چھت گرنے کا واقعہ ، 2 کنوے سے نکالنے کے واقعات، ایک سلنڈر دھماکہ اور 30 تک دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دئیے۔ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 918 افراد کو بچایا جن میں 800 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 85افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی جبکہ 5 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ریسکیو 1122 کی روزمرہ ایمرجنسیز کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں بھی مئی کے مہینے میں 377 تک مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے گئے، جن میں 354 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 23 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات 24 گھنٹے عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمات کے لئے تیار ہیں۔ خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کی بین القوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم حادثاتی اور امدادی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چاق و چوبند حاضر خدمت ہیں۔