اسلام پور میں راستے کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو ئے ایک فر یق سے زوجہ سلیم اللہ،ثنا ء اللہ،اور کمال جاں بحق،حا حل شا ہد اللہ،اور رحیم اللہ زخمی ہو ئے،دوسر ے فر یق سے افغان با شند ہ امیر خان،اور اس کا بیٹا گلاب خان د م تو ڑ گئے اسلام پو رراستے کے تنا ز عے پر دو فر یقین میں تصادم جس کے نتیجے میں با پ بیٹے سمیت پا نچ افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو ئے جن کو سید و شر یف ہسپتال منتقل کر دیاگیا آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ہدایت پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان کے سربراہی میں ایس ڈی پی او سیدو شریف عطاء اللہ شمس، ایس ایچ او اور OII تھانہ سیدو شریف اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر واقعے میں ملوث 03 ملزمان ساحل ولد رحیم اللہ، شاہد اللہ ولد حبیب اللہ رحیم اللہ ولد حمزلا ساکنان سلام پور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بغرض علاج سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا تھا جبکہ واقعے میں ملوث 02 ملزمان رحمت ولد امیر خان اور اسکا بیٹا شعیب ساکنان سلام پور روپوش ہوئے تھے، جنہیں تفتیشی ٹیم نے ٹیکنیکل طریقے سے چھاپہ مار کر 02 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا، جن سے تفتیش جاری ہیں۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے اور علاقے میں قیام امن کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے