کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کی زیر صدارت بائی پاس روڈ پر بس سٹینڈز / اڈوں اور اس سے پیدا ہونے والی ٹریفک مسائل بارے اجلاس کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کی زیر صدارت بائی پاس روڈ پر بس سٹینڈز / اڈوں اور اس سے پیدا ہونے والی ٹریفک مسائل بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈا پور، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن شاہ جمیل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سوات، تحصیل میونسپل آفیسر بابوزئی، ایس پی سوات اور دیگرمتعلقہ آفیسرز نے شرکت کی۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور تحصیل میونسپل آفیسر بابوزئی نے اس بارے میں اجلاس کو اپنے موقف سے آگاہ کیا اور در پیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ بائی پاس بس سٹینڈز اور ملحقہ ڈی کلاس اڈوں کی نگرانی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے اور ان اڈوں سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے حل طلب اقدامات کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے متعلقہ اداروں کو قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوگی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان نے بس سٹینڈز اور اڈوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کی سربراہی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، تحصیل میونسپل آفیسر بابوزئی اور ایس پی ٹریفک سوات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تجاویز اور آراء پر مشتمل رپورٹ 30 اپریل تک مہیا کرنے کے احکامات جاری کئے۔