عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے بروز پیر کی کارکردگی کے حوالے سے ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے چھوتے روز 17اپریل 2023کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایوننگ ریویو میٹنگ منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،ای پی آئی کوآرڈینیٹر سوات ڈاکٹر لیاقت علی،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امجد خان،محکمہ تعلیم،صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو سے متعلق جاری مہم کا جائزہ لیا گیا اور مجموعہ کارکردگی پر تفصیلی بحث ہوئی۔ یہ پولیو مہم ملک کے دوسرے حصوں کی طرح سوات میں 14اپریل سے 18اپریل تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں تاکہ انسداد پولیو مہم کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریفیوزل کیسز کی کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے۔