سوات: چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ ندیم اسلم چوہدری نے گزشتہ شب سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن کبل میں دھماکے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا دورہ میں کمشنر ملاکنڈ شاہد اللہ خان، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی، ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈی سی سوات عرفان اللہ خان وزیر سمیت پولیس آفیسران نےکبل پہنچنے پر چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ کو سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکے کی جگہ کا دورہ کروایا جہاں ڈی پی او سوات نے انہیں واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
قبل ازین انہوں نے سیدو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے زیر علاج پولیس جوانوں کی عیادت کی ، ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اور ڈیوٹی پر موجود سینئر میڈیکل ڈاکٹرز کو سخت احکامات جاری کے کہ دوائیوں کے مفت فراہمی اور خصوصی توجہ کو یقینی بنائیں۔ پولیس سٹیشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران شہید ہونے والے اے ایس ائی معمبر خان اور کانسٹیبل ناصر خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی، ان کے جسد خاکی پر پھول رکھیں اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہداءکو سلامی پیش کی ۔ جنازے میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ سمیت پولیس افسران ، آرمی آفسران اور سیاسی وہ سماجی شخصیات اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ چیف سیکریٹری اور شرکاء نے قومی پرچم میں لپٹے شہداءکے تابوتوں پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ نے شہداء کے لئے پیکچر دینے کا بھی اعلان بھی کیا۔