الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل بابوزئی کے زیر اہتمام 250 سے زائدمستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم۔ رمضان راشن پیکج میں آٹا،چینی،دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھی۔اس موقع پر راشن تقسیم کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے امیر جماعت اسلامی تحصیل بابوزئی احسان اللہ خان،صدر الخدمت فاؤندیشن تحصیل بابوزئی اکرام منیر اور دیگر نے خطاب کیا اور بعد ازاں مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسان اللہ خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت ملک کے گوشے گوشے میں بلاتفریق لوگوں کی ہرقسم کی خدمت میں مصروف عمل ہے،الخدمت کے ہزاروں رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جوکہ بلا معاوضہ ہر وقت اپنے آپ کو خدمت کیلئے پیش کرتے ہیں۔۔اکرام منیر نے کہا کہ ماہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں سب کو چاہیئے کہ اپنے ارد گرد ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھیں اور انکی بھر پور مدد کریں، ملک کی حالیہ کمر توڑ مہنگائی میں مستحقین، بیروزگار اورسفید پوش طبقہ کو ایک وقت کے کھانے کا بندوبست کرنامشکل ہوچکا ہے،لہذاہر مکتبہء فکر کے لوگ بلا جھجک اپنی مدد الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ جاری رکھیں تاکہ الخدمت فاؤندیشن ملک بھر میں عید سے پہلے پہلے غریبوں، یتیموں،بیواؤں،مستحقین اور بے سہاروں کو اپنی امداد گھر کی دہلیز تک پہچا سکیں۔