گورنمنٹ پرائمری سکول لوی نمل شور مٹہ سوات سکول بلڈنگ سال 2018 میں دوبارہ تعمیر کیلئے مسمار کر دیا لیکن 5 سال بعد بھی مکمل نہ ہو نے پر نمازجمعہ کے بعد لوئے نمل کی مقامی افراد،سکول کے طلباء نے سکول میں جمع ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ سکول بندش سے طلباء کا تعلیمی سلسلہ روکا ہوا ہے۔ مشیر برائے تعلیم نگران وزیراعلی اور اپر سوات کے نگران وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس محمد علی شاہ ایکشن لیکر تعمیر کاکام مکمل کرنے پر توجہ دیں اور سکول طلباء کیلئے جلد ازجلد کھول دیں تاکہ یہاں کی بچوں کا مزید وقت ضائع نہ ہوسکے۔ مظاہرین نے عید کے بعد مٹہ سوات بازار میں احتجاج ریکارڈ کرنے کا بھی پلان بنایا ہوا ہے۔