کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے آفس سیدو شریف میں سوات ایکسپریس وے فیز ٹو بارے جائزہ اجلاس کا انعقادکمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے آفس سیدو شریف میں سوات ایکسپریس وے فیز ٹو بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان اور نگران وزیر مواصلات خیبر پختونخوا محمد علی شاہ نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شہاب محمد خان، ایم ڈی پی کے ایچ اے انجینئر احمد نبی سلطان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سوات ایکسپریس وے برکت اللہ نے شرکت کی۔ سوات ایکسپریس وے فیز ٹو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر برکت اللہ نے اجلاس کو اب تک کے پیش رفت پر بریفنگ دی اور حائل رکاوٹوں اور زمین کے حصول میں زمین کے مالکان کو رقم کی ادائیگی اور کام شروع کرنے بارے بھی اگاہ کیا گیا۔ نگران وزیر مواصلات خیبر پختونخوا محمد علی شاہ نے سوات ایکسپریس وے فیز ٹو پر جلد از جلد کام شروع کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو قانونی چارہ جوئی پورا کرنے اور کام کے رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے فیز ٹو کی تکمیل سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژ ن نے متعلقہ انتظامیہ سے زمین مالکان کو جلد از جلد رقوم کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے تاکہ تمام حائل رکاوٹوں کو وقت پر دور کیا جائے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ سوات ایکسپریس وے فیز ٹو کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل پر بھی قابو پایا جائیگا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو کام جلداز جلد پورا کرنے اور کام کے معیار کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر سوات اور ملاکنڈ کو ہدایت کی گئی کہ وہ دو دن کے اندر سوات ایکسپریس کیلئے خریدی گئی زمین پی کے ایچ کو حوالے کرے تاکہ کام کی رفتار کوتیز کیا جائے۔ علاوہ ازیں ٹھیکیدار کو بھی ہدایت کی گئی کہ پلوں کاکام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ زمین کے مالکان کو زمین کی ادائیگی شروع کی گئی ہے انہوں نے ادائیگی کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ تمام لوگوں کو ان کے حقوق مل سکے