نو تعینات ایس پی اپر سوات محمد زمان خان کا موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کے جائزہ لینے کے لئے تھانہ خوازہ خیلہ کا اچانک دورہ تفصیلات کے مطابق: نو تعینات ایس پی اپر سوات محمد زمان خان نے موجودہ ملکی/علاقائی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کو مزید موثر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تھانہ خوازہ خیلہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ خوازہ خیلہ کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات، رجسٹرات کے تکمیلات، زیر تفتیش مقدمات اور ان لائن ریکارڈ بھی چیک کیا، انہوں مجرم اشتہاریوں کی ہسٹری شیٹ چیک کر کے جن کے متعلق انوسٹیگیشن افیسر کو ان کے گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے اور بزریعہ سورس ان کے مقام کا تعین کر نے کی ہدایات جاری کیے، انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ مشران، وامدایان پولیس اور انٹلجنس اہلکاران سے رابطہ میں رہے تاکہ علاقہ کے صورت حال سے باخبر رہے۔ انہوں نے بلڈنگ صفائی کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ ، ریکارڈ، نفری سٹیٹمنٹ، حوالات اور سرکاری اسلحہ بھی چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے اور بزرگوں و خواتین کی بروقت دادرسی کرنے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران واہلکاروں کو دوران ڈیوٹی حفاظتی انتظامات پر عمل کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔