اے ڈی سی سہیل احمد کی زیر صدارت اجلاس، گیس لو پریشر کی وجہ سے عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا عوامی شکایت پرڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کی زیر صدارت تخت بند میں سی این جی فلنگ سٹیشن کے اجراء کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی منیر احمد خان،ڈی ایس پی امجد خان، تھانہ ایس ایچ او رحیم آباد، انچارج ایس این جی پی ایل اور تختہ بند اور اینگروڈھیرئی کے علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔اس موقع پرعمائدین نے تختہ بند اور اینگروڈھیرئی میں سوئی گیس لوپریشر کے مسئلے کے حل کے لیے شکایت کی جس پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات نے انچارج ایس این جی پی ایل کو ہدایت کی کہ گیس کی فراہمی کے حوالے سے مقامی آبادی کے مطالبات پر غور کیا جائے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کرنے والوں کے