مینگورہ بازار میں نا معلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبلز اشرف علی، عمرا خان اور نجی بینک سکیورٹی گارڈ موسیٰ خان کا نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں ادا کر دی گئی ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی، 06 بریگیڈ کمانڈر ساجد اکبر، ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ایس پی انوسٹی گیشن سوات امیر زمان خان، ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان، ایس پی ٹریفک وارڈن بادشاہ حضرت خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان، ایس ڈی پی او سٹی امجد خان، ایس ڈی پی او کبل حبیب شاہ, ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس، ڈی ایس پی ٹریفک امیر زیب خان سمیت دیگر پولیس افسران نے جنازہ میں شرکت کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہداء کے جسد خاکیوں کو جنازے کے بعد پورے سر کاری اعزاز کیساتھ آبائی گاؤں منتقل کیا گیاریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی، 06 بریگیڈ کمانڈر ساجد اکبر، ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے شہداء کے تابوتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی قبل ازیں ار پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے شہداء کے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے شہیدوں کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کی اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہیدوں کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائیگا۔ مزید کہا کہ ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔