سوات میں پولیو مہم کا آغاز 14 اپریل سے، انتظامات مکمل، افتتاح ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے کیاسوات: ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے بچی کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر سوات میں 14 اپریل سے شروع ہونے والے پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ مہم 18 اپریل تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس سوات میں منعقد ہوئی۔اس سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سوات نے کی۔ اجلاس میں ماہ اپریل میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ فورم کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہم کے لئے437 ایریا انچارج اور 99 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی1972 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 460800 بچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے۔اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے 22 آفسران بطور ڈی پی ایم ٹی ضلعی سطح پر جبکہ 72 ٹی ٹی ایم یونین کونسل سطح پر اس مہم کی نگرانی کرینگے۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے عوام سے اپنے پیغام میں کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔